سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي مَتَاعِ الْمُطَلَّقَةِ باب: مطلقہ عورت کے سامان سے متعلق وارد احکام کا بیان۔
حدیث نمبر: 2950
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا ابْنُ أَبِي لَيْلَى، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: «لِكُلِّ مُطْلَقَةٍ مَتَاعٌ إِلَّا الَّتِي طَلَّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا، وَقَدْ كَانَ فَرَضَ لَهَا، فَلَهَا نِصْفُ الصَّدَاقِ»مظاہر امیر خان
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”ہر مطلقہ کے لیے متاع ہے سوائے اس کے جسے بغیر دخول کے طلاق دی گئی ہو اور مہر مقرر ہو تو نصف مہر ملے گا۔“