سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الْحُكْمِ فِي امْرَأَةِ الْمَفْقُودِ باب: لاپتہ شخص کی بیوی کے بارے میں حکم
حدیث نمبر: 2939
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، نا هُشَيْمٌ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، وَالشَّيْبَانِيُّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّهُ قَالَ فِي امْرَأَةِ الْمَفْقُودِ: إِذَا تَزَوَّجَتْ فَحَمَلَتْ مِنْ زَوْجِهَا، ثُمَّ بَلَغَهَا أَنَّ الْأَوَّلَ حَيٌّ، قَالَ: «يُفَرَّقُ بَيْنَهَا وَبَيْنَ الْآخَرِ، أَوْ مَاتَ زَوْجُهَا الْأَوَّلُ تَعْتَدُّ مِنْ هَذَا الْأَخِيرِ بِبَقِيَّةِ حَمْلِهَا، وَإِذَا وَضَعَتِ اعْتَدَّتْ مِنَ الْأَوَّلِ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا وَوَرِثَتْهُ»مظاہر امیر خان
سیدنا شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اگر مفقودہ عورت نئے شوہر سے حاملہ ہو جائے اور پہلا شوہر زندہ آ جائے تو موجودہ شوہر سے جدائی ہو گی، پھر وہ پہلے شوہر کے لیے عدت گزارے گی اور اسے میراث میں حصہ ملے گا۔“