سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ لَهُ أَمَتَانِ أُخْتَانِ يَطَؤُهُمَا باب: اس شخص کا بیان جس کے پاس دو باندیاں ہوں جو آپس میں بہنیں ہوں، اور وہ دونوں سے ہمبستری کرے۔
حدیث نمبر: 2917
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا الْأَحْوَصُ (1)، عَنْ طَارِقِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْبَجَلِيِّ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي عَاصِمٍ (2)، قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: أَيَقَعُ الرَّجُلُ عَلَى الْجَارِيَةِ وَابْنَتِهَا تَكُونَانِ لَهُ مَمْلُوكَتَيْنِ ؟ قَالَ: « حَرَّمَتْهُمَا آيَةٌ وَأَحَلَّتْهُمَا آيَةٌ أُخْرَى، وَلَمْ أَكُنْ لِأَفْعَلَهُ » .مظاہر امیر خان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا گیا کہ اگر کسی کے پاس ایک لونڈی اور اس کی بیٹی ہو تو کیا دونوں سے ہمبستری جائز ہے؟ فرمایا: ”ایک آیت نے حرام کیا، ایک آیت نے حلال کیا، لیکن میں ایسا نہیں کرتا۔“