سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ لَهُ أَمَتَانِ أُخْتَانِ يَطَؤُهُمَا باب: اس شخص کا بیان جس کے پاس دو باندیاں ہوں جو آپس میں بہنیں ہوں، اور وہ دونوں سے ہمبستری کرے۔
حدیث نمبر: 2912
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا حُدَيْجُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ رَجُلٍ، أَنَّهُ كَانَتْ لَهُ جَارِيَتَانِ امْرَأَةٌ وَابْنَتُهَا، فَوَلَدَتَا مِنْهُ جَمِيعًا، فَسَأَلَ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: آيَتَانِ: إِحْدَاهُمَا تُحَرِّمُ عَلَيْكَ، وَالْأُخْرَى تُحِلُّ لَكَ مَا مَلَكَتْ يَمِينُكَ، وَلَسْتُ أَفْعَلُهُ أَنَا وَلَا أَهْلِي "مظاہر امیر خان
ایک شخص کے پاس لونڈی اور اس کی بیٹی تھی اور دونوں سے اس کی اولاد ہوئی، سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا تو فرمایا: ”ایک آیت حرام کرتی ہے اور ایک آیت حلال، لیکن میں اور میرے اہل ایسا نہیں کرتے۔“