سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يَفْجُرُ بِالْمَرْأَةِ، أَلَهُ أَنْ يَتَزَوَّجَ بِهَا أَوْ يَتَزَوَّجَ أُمَّهَا باب: اس شخص کا بیان جو کسی عورت سے زنا کرے، کیا اس کے لیے اُس عورت یا اُس کی ماں سے نکاح کرنا جائز ہے؟
حدیث نمبر: 2900
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا مُحَمَّدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي رَجُلٍ فَجَرَ بِأُخْتِ امْرَأَتِهِ، قَالَ: «لَا تُحَرَّمُ عَلَيْهِ امْرَأَتُهُ، وَيَعْتَزِلُهَا حَتَّى تَنْقَضِيَ عِدَّةُ الْأُخْرَى، ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَى امْرَأَتِهِ، وَيَسْتَغْفِرُ رَبَّهُ وَلَا يَعُودُ» .مظاہر امیر خان
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ اگر کسی نے اپنی بیوی کی بہن سے بدکاری کی تو فرمایا: ”اس کی بیوی اس پر حرام نہ ہو گی، وہ اپنی بیوی سے عدت تک الگ رہے، پھر رجوع کرے اور اللہ سے استغفار کرے اور دوبارہ ایسا نہ کرے۔“