سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يَفْجُرُ بِالْمَرْأَةِ، أَلَهُ أَنْ يَتَزَوَّجَ بِهَا أَوْ يَتَزَوَّجَ أُمَّهَا باب: اس شخص کا بیان جو کسی عورت سے زنا کرے، کیا اس کے لیے اُس عورت یا اُس کی ماں سے نکاح کرنا جائز ہے؟
حدیث نمبر: 2898
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ ذَلِكَ، قَالَ: «يُفَارِقُ امْرَأَتَهُ، وَلَا يُقِيمُ عَلَيْهَا» . وَأَمَرَهُمْ أَنْ يَأْتُوا الشَّعْبِيَّ، فَأَتَوَا الشَّعْبِيَّ فَسَأَلُوهُ، فَقَالَ مِثْلَ مَا قَالَ إِبْرَاهِيمُمظاہر امیر خان
ابراہیم رحمہ اللہ نے فرمایا: ”وہ اپنی بیوی سے علیحدہ ہو جائے اور اس پر قائم نہ رہے۔“ پھر فرمایا کہ عامر شعبی رحمہ اللہ کے پاس جاؤ، چنانچہ ان سے بھی یہی فتویٰ لیا۔