سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يَفْجُرُ بِالْمَرْأَةِ، أَلَهُ أَنْ يَتَزَوَّجَ بِهَا أَوْ يَتَزَوَّجَ أُمَّهَا باب: اس شخص کا بیان جو کسی عورت سے زنا کرے، کیا اس کے لیے اُس عورت یا اُس کی ماں سے نکاح کرنا جائز ہے؟
حدیث نمبر: 2897
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا بَعْضُ، أَصْحَابِنَا، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فِي رَجُلٍ فَجَرَ بِأُمِّ امْرَأَتِهِ، قَالَ: «تَخَطَّى حُرْمَتَيْنِ، لَا يُحَرِّمُ الْحَرَامُ الْحَلَالَ»مظاہر امیر خان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”جس شخص نے اپنی بیوی کی ماں سے بدکاری کی تو اس نے دو حرمتوں کو توڑا، لیکن حرام فعل حلال نکاح کو حرام نہیں کرتا۔“