سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ طَلَاقِ الصِّبْيَانِ وَمَا يَجِبُ فِيهِ باب: نابالغ بچوں کی طلاق اور اس کے متعلق شرعی احکام۔
حدیث نمبر: 2895
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: «لَا يَجُوزُ صَدَقَةُ الْغُلَامِ، وَلَا هِبَتُهُ، وَلَا طَلَاقُهُ، وَلَا عِتْقُهُ»مظاہر امیر خان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”نابالغ بچے کی صدقہ، ہبہ، طلاق اور غلام کو آزاد کرنا درست نہیں۔“
وضاحت:
فائدہ: سند میں حجاج بن أرطاة کی تدلیس کی وجہ سے یہ اثر ضعیف ہے۔، تاہم یہ اثر معانی کے اعتبار سے صحیح ہے کیونکہ فقہاءِ سلف کا اتفاق ہے کہ نابالغ لڑکے کے نکاح، طلاق، ہبہ یا صدقہ کا کوئی اعتبار نہیں جب تک وہ بالغ اور عاقل نہ ہو۔