سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الْبَتَّةِ وَالْبَرِيَّةِ وَالْخَلِيَّةِ وَالْحَرَامِ باب: بتہ، بریہ، خلیہ اور حرام جیسے الفاظ میں طلاق کے مسائل
حدیث نمبر: 2886
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا دَاوُدُ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَلَفَ لِحَفْصَةَ أَنْ لَا يَقْرَبَ أَمَتَهُ قَالَ: «هِيَ عَلَيَّ حَرَامٌ»، فَنَزَلَتِ الْكَفَّارَةُ لِيَمِينِهِ، وَأُمِرَ أَنْ لَا يُحَرِّمَ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَهُ ".مظاہر امیر خان
حضرت مسروق رحمہ اللہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے قسم کھائی تھی کہ اپنی باندی سے قربت نہیں کریں گے اور فرمایا: ”وہ مجھ پر حرام ہے۔“ پھر کفارہ کا حکم نازل ہوا اور حکم دیا گیا کہ اللہ کی حلال کردہ چیز کو حرام نہ کرو۔