سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الْبَتَّةِ وَالْبَرِيَّةِ وَالْخَلِيَّةِ وَالْحَرَامِ باب: بتہ، بریہ، خلیہ اور حرام جیسے الفاظ میں طلاق کے مسائل
حدیث نمبر: 2883
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ، وَعُبَيْدَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُمَا قَالَا فِي رَجُلٍ قَالَ لِأَمَتِهِ: هِيَ عَلَيَّ حَرَامٌ، قَالَا: «يَمِينٌ يُكَفِّرُهَا»مظاہر امیر خان
حسن رحمہ اللہ اور حضرت عبیدہ رحمہ اللہ نے فرمایا: ”جو اپنی باندی کو کہے کہ تو مجھ پر حرام ہے، تو یہ قسم ہے جس کا کفارہ دینا ہو گا۔“