سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الْبَتَّةِ وَالْبَرِيَّةِ وَالْخَلِيَّةِ وَالْحَرَامِ باب: بتہ، بریہ، خلیہ اور حرام جیسے الفاظ میں طلاق کے مسائل
حدیث نمبر: 2867
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ عُبَيْدٍ الْمُكْتِبِ، قَالَ: ذَبَحْتُ بَقَرَةً فِي الْحَيِّ، فَقَالَ رَجُلٌ: الْحِلُّ عَلَيْهِ حَرَامٌ إِنْ أَكَلَ مِنْهَا، فَسُئِلَ إِبْرَاهِيمُ، فَقَالَ: «لَوْلَا امْرَأَتُهُ لَأَمَرْتُهُ أَنْ يَأْكُلَ»مظاہر امیر خان
عبید مکاتب رحمہ اللہ نے کہا: میں نے محلے میں گائے ذبح کی۔ ایک شخص نے کہا: اگر میں اس کا گوشت کھاؤں تو حرام ہو۔ ابراہیم رحمہ اللہ سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: ”اگر بیوی کا تعلق نہ ہوتا تو میں اسے گوشت کھانے کا حکم دیتا۔“