سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الْبَتَّةِ وَالْبَرِيَّةِ وَالْخَلِيَّةِ وَالْحَرَامِ باب: بتہ، بریہ، خلیہ اور حرام جیسے الفاظ میں طلاق کے مسائل
حدیث نمبر: 2860
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، وَمُطَرِّفٌ، أَنَّهُمَا سَمِعَا الشَّعْبِيَّ، يَقُولُ: إِنَّ نَاسًا يَزْعُمُونَ أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ فِي الْحَرَامِ: هِيَ ثَلَاثٌ، وَلَيْسَ كَذَلِكَ، وَلَأَنَا أَعْلَمُ بِمَا قَالَ مِمَّنْ رَوَى ذَلِكَ عَنْهُ، إِنَّمَا قَالَ: «لَا أُحَرِّمُهَا وَلَا أُحِلُّهَا، إِنْ شِئْتَ فَتَقَدَّمْ، وَإِنْ شِئْتَ فَتَأَخَّرْ»مظاہر امیر خان
حضرت عامر شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا: کچھ لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے حرام کے بارے میں کہا کہ یہ تین طلاقیں ہیں، لیکن ایسا نہیں، میں ان لوگوں سے زیادہ جانتا ہوں جنہوں نے ان سے روایت کی۔ انہوں نے فرمایا: ”میں نہ اسے حرام کرتا ہوں اور نہ حلال، اگر چاہے تو آگے بڑھے اور چاہے تو پیچھے ہٹے۔“