سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الْبَتَّةِ وَالْبَرِيَّةِ وَالْخَلِيَّةِ وَالْحَرَامِ باب: بتہ، بریہ، خلیہ اور حرام جیسے الفاظ میں طلاق کے مسائل
حدیث نمبر: 2854
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا خَالِدٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، فِي رَجُلٍ قَالَ لِامْرَأَتِهِ: أَنْتِ طَالِقٌ الْبَتَّةَ، قَالَ: «نِيَّتُهُ مَرَّةً، أَوْ ثِنْتَيْنِ، أَوْ ثَلَاثًا»مظاہر امیر خان
ابراہیم رحمہ اللہ نے فرمایا: ”جب کوئی کہے: تو طلاق البتہ ہے، تو اس کی نیت دیکھی جائے گی کہ ایک یا دو یا تین کا ارادہ ہے۔“