سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يَجْعَلُ أَمْرَ امْرَأَتِهِ بِيَدِهَا باب: شوہر کا بیوی کو اپنے معاملے میں خود مختار بنانے کا بیان
حدیث نمبر: 2838
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو وَكِيعٍ، عَنِ الْهَزْهَازِ بْنِ مَيْزَنٍ، أَنَّ عَدِيَّ بْنَ فَرَسٍ خَيَّرَ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا كُلَّ ذَلِكَ تَخْتَارُهُ، فَرُفِعَ إِلَى عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ «فَفَرَّقَ بَيْنَهُمَا» . قَالَ سَعِيدٌ: فَرَسٌ جَدُّ وَكِيعٍمظاہر امیر خان
روایت ہے کہ عدی بن فراس نے اپنی بیوی کو تین بار اختیار دیا، اور ہر مرتبہ وہی اختیار کرتی رہی۔ معاملہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس لے جایا گیا تو آپ نے دونوں میں جدائی کر دی۔