سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يَجْعَلُ أَمْرَ امْرَأَتِهِ بِيَدِهَا باب: شوہر کا بیوی کو اپنے معاملے میں خود مختار بنانے کا بیان
حدیث نمبر: 2837
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّ رَجُلًا خَرَجَ مِنْ عِنْدِ أَهْلِهِ، وَهُوَ لَا يُنْكِرُ مِنْهُمْ شَيْئًا، فَوَجَدَ امْرَأَتَهُ فَقَالَتْ: لَوْ أَنَّ الَّذِي بِيَدِكَ مِنْ أَمْرِي بِيَدِي لَعَلِمْتُ كَيْفَ أَصْنَعُ، فَقَالَ الرَّجُلُ: فَنَعَمْ، فَنَعَمْ، فَارْتَفَعُوا إِلَى أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ فَأَخْبَرُوهُ بِقِصَّتِهِمْ، فَقَالَ أَبُو مُوسَى: ذَاكَ بِكَ، ذَاكَ بِكَ "مظاہر امیر خان
حسن رحمہ اللہ نے فرمایا: ایک مرد اپنے اہل کے پاس گیا اور کوئی برائی نہ دیکھی، تو اس کی بیوی نے کہا: ”اگر معاملہ میرے ہاتھ میں ہوتا تو میں جانتی کہ کیا کرتی۔“ مرد نے کہا: ”ہاں۔“ پھر وہ لوگ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، تو آپ نے فرمایا: ”یہ معاملہ تیرے ساتھ ہو گیا۔“