سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يَجْعَلُ أَمْرَ امْرَأَتِهِ بِيَدِهَا باب: شوہر کا بیوی کو اپنے معاملے میں خود مختار بنانے کا بیان
حدیث نمبر: 2834
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا ابْنُ أَبِي لَيْلَى، عَنِ الْحَكَمِ، أَنَّ عَلِيًّا، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ كَانَ يَقُولُ: «إِذَا جَعَلَ الْأَمْرَ بِيَدِهَا، فَهُوَ بِيَدِهَا، فَمَا قَضَتْ فَهُوَ جَائِزٌ»مظاہر امیر خان
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جب مرد نے معاملہ عورت کے ہاتھ میں دیا تو وہ اس کے ہاتھ میں ہو گیا، اور جو فیصلہ وہ کرے جائز ہے۔“