سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يَجْعَلُ أَمْرَ امْرَأَتِهِ بِيَدِهَا باب: شوہر کا بیوی کو اپنے معاملے میں خود مختار بنانے کا بیان
حدیث نمبر: 2832
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: «أَمْرُكِ بِيَدِكِ، وَاخْتَارِي هُمَا سَوَاءٌ، إِنِ اخْتَارَتْ نَفْسَهَا فَوَاحِدَةٌ وَهُوَ أَحَقُّ بِهَا، وَإِنِ اخْتَارَتْ زَوْجَهَا فَلَا شَيْءَ» .مظاہر امیر خان
ابراہیم رحمہ اللہ نے فرمایا: ”«امرك بيدك» (تیرا معاملہ تیرے ہاتھ میں ہے) اور «اختاري» (اختیار کر) دونوں برابر ہیں، اگر عورت نے نفس کو اختیار کیا تو ایک طلاق اور شوہر زیادہ حق دار، اور اگر شوہر کو اختیار کیا تو کچھ نہیں۔“