سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الطَّلَاقِ لَا رُجُوعَ فِيهِ باب: وہ طلاق جس میں رجوع کا حق نہیں
حدیث نمبر: 2787
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو شِهَابٍ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ سُحَيْمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: قَالَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: " أَرْبَعٌ جَائِزَاتٌ إِذَا تُكِلِّمَ بِهِنَّ: الطَّلَاقُ، وَالْعِتَاقُ، وَالنِّكَاحُ، وَالنُّذُورُ، وَأَرْبَعٌ يُمْسُونَ وَاللَّهُ عَلَيْهِمْ سَاخِطٌ، وَيُصْبِحُونَ وَاللَّهُ عَلَيْهِمْ غَضْبَانُ: الْمُتَشَبِّهُونَ مِنَ الرِّجَالِ بِالنِّسَاءِ، وَالْمُتَشَبِّهَاتُ مِنَ النِّسَاءِ بِالرِّجَالِ، وَمَنْ غَشِيَ بَهِيمَةً، وَمَنْ عَمِلَ بِعَمَلِ قَوْمِ لُوطٍ "مظاہر امیر خان
سیدنا سعید بن مسیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”چار چیزیں ایسی ہیں کہ جب ان کے بارے میں بات کر لی جائے تو وہ نافذ ہو جاتی ہیں: طلاق، آزادی، نکاح اور نذر، اور چار لوگ ایسے ہیں کہ شام کو اللہ ان پر ناراض ہوتا ہے اور صبح ان پر غضبناک: مردوں کا عورتوں سے مشابہت اختیار کرنا، عورتوں کا مردوں سے مشابہت اختیار کرنا، جانور کے ساتھ بدفعلی کرنا اور قوم لوط کا عمل کرنا۔“