سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ ثُمَّ يَقْذِفُهَا فِي عِدَّتِهَا باب: اس شخص کا بیان جو اپنی بیوی کو طلاق دے، پھر عدت کے دوران اس پر زنا کا الزام لگا دے۔
حدیث نمبر: 2767
حَدَّثَنَا عَتَّابُ بْنُ بَشِيرٍ، أنا خُصَيفٌ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فِي الرَّجُلِ يَقْذِفُ امْرَأَتَهُ ثُمَّ يَمُوتُ قَبْلَ أَنْ يُلَاعِنَهَا قَالَ: «يُوقَفُ فَإِنْ أَكْذَبَ نَفْسَهُ جُلِدَ الْحَدَّ وَوُرِّثَ وَإِنْ جَاءَ بِالشُّهُودِ وُرِّثَ، وَإِنَّ الْتَعَنَ لَمْ يُوَرَّثْ»مظاہر امیر خان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جس نے بیوی پر قذف کیا اور لعان سے پہلے فوت ہو گیا تو اسے روکا جائے گا، اگر خود کو جھوٹا کہے تو حد لگے گی اور وہ وراثت پائے گا، اگر گواہ لے آئے تو بھی وراثت لے گا، اور اگر لعان کرے تو وراثت نہ ہو گی۔
وضاحت:
عتاب بن بشیر اور خصیف پر جرح ہے، دونوں کے ضعف کی وجہ سے سند ضعیف ہے۔