سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ ثُمَّ يَقْذِفُهَا فِي عِدَّتِهَا باب: اس شخص کا بیان جو اپنی بیوی کو طلاق دے، پھر عدت کے دوران اس پر زنا کا الزام لگا دے۔
حدیث نمبر: 2762
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: «الْمَلَاعِنُ إِذَا كَذَّبَ نَفْسَهُ فِي مَكَانَهُ جُلِدَ، وَرُدَّتْ إِلَيْهِ امْرَأَتُهُ»مظاہر امیر خان
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ نے فرمایا: اگر لعان کرنے والا اسی جگہ خود کو جھوٹا کہے تو حد لگے گی اور بیوی واپس اس کے نکاح میں آ جائے گی۔