سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ ثُمَّ يَقْذِفُهَا فِي عِدَّتِهَا باب: اس شخص کا بیان جو اپنی بیوی کو طلاق دے، پھر عدت کے دوران اس پر زنا کا الزام لگا دے۔
حدیث نمبر: 2761
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، أَخْبَرَنِي مَعْمَرٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: «اللِّعَانُ تَطْلِيقَةٌ بَائِنَةٌ، وَإِنْ يُكَذِّبْ نَفْسَهُ جُلِدَ، وَخَطَبَهَا إِنْ شَاءَ»مظاہر امیر خان
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ نے فرمایا: لعان طلاق بائن ہے، اگر لعان کرنے والا خود کو جھوٹا کہے تو حد لگے گی اور چاہے تو نکاح کر سکتا ہے۔