سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ ثُمَّ يَقْذِفُهَا فِي عِدَّتِهَا باب: اس شخص کا بیان جو اپنی بیوی کو طلاق دے، پھر عدت کے دوران اس پر زنا کا الزام لگا دے۔
حدیث نمبر: 2754
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أنا مُغِيرَةُ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ، طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا فَجَاءَتْ بِحَمْلٍ فَانْتَفَى مِنْهُ قَالَ: " يُلَاعِنُهَا، فَقَالَ لَهُ الْحَارِثُ الْعُكْلِيُّ: يَا أَبَا عُمَرَ وَإِنَّ اللَّهَ يَقُولُ فِي كِتَابِهِ {وَالَّذِينَ يَرْمُونَ أَزْوَاجَهُمْ} [النور: 6] أَفَتَرَاهَا لَهُ زَوْجَةً وَقَدْ طَلَّقَهَا ثَلَاثًا، فَقَالَ الشَّعْبِيُّ: لَأَسْتَحْيِي إِذَا رَأَيْتُ الْحَقَّ أَنْ أَرْجِعَ إِلَيْهِ "مظاہر امیر خان
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ جب مرد نے عورت کو تین طلاقیں دے دیں اور وہ حمل لے کر آئی تو اس سے لعان کرے، حارث عکلی نے کہا: اے ابو عمر، کیا اللہ تعالیٰ اپنی کتاب میں نہیں فرماتے: «وَالَّذِينَ يَرْمُونَ أَزْوَاجَهُمْ»، تو کیا طلاق کے بعد وہ بیوی رہتی ہے؟ شعبی نے کہا: میں حق دیکھ کر اس سے باز آنے میں حیا کرتا ہوں۔