سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ ثُمَّ يَقْذِفُهَا فِي عِدَّتِهَا باب: اس شخص کا بیان جو اپنی بیوی کو طلاق دے، پھر عدت کے دوران اس پر زنا کا الزام لگا دے۔
حدیث نمبر: 2751
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ، طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا، ثُمَّ قَذَفَهَا فِي الْعِدَّةِ قَالَ: «يُلَاعِنُهَا مَا كَانَتْ فِي الْعِدَّةِ فَإِذَا انْقَضَتِ الْعِدَّةُ جُلِدَ وَلَمْ يُلَاعِنْ»مظاہر امیر خان
حضرت شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا: اگر کسی نے بیوی کو تین طلاقیں دے کر عدت میں تہمت لگائی تو عدت کے دوران لعان کرے گا، اگر عدت ختم ہو گئی تو حد جاری ہو گی اور لعان نہیں ہو گا۔