سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ باب: شوہر کا حائضہ بیوی کو طلاق دینا
حدیث نمبر: 2731
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، نا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: «إِذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ وَهِيَ طَاهِرٌ اعْتَدَّتْ ثَلَاثَ حِيَضٍ سِوَى الْحَيْضَةِ الَّتِي طَهُرَتْ مِنْهَا»مظاہر امیر خان
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اگر عورت کو پاکی کی حالت میں طلاق دی جائے تو وہ تین حیض عدت گزارے گی، اس حیض کو شمار نہیں کرے گی جس سے پاک ہوئی۔