حدیث نمبر: 2729
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أنا لَيْثٌ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى شُرَيْحٍ فَقَالَ: إِنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا وَهِيَ حَائِضٌ، فَقَالَ شُرَيْحٌ: «أَخَلَطْتَ حَلَالًا بِحَرَامٍ وَخَبِيثًا بِطَيِّبٍ؟ أَمْهِلْهَا حَتَّى تَطْهُرَ ثُمَّ تَأْتَنِفَ حَيْضًا ثُمَّ لَا تَحِلُّ يَعْنِي لَكَ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ»
مظاہر امیر خان

حضرت شعبی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے شریح کے سامنے آ کر کہا کہ اس نے بیوی کو حیض کی حالت میں تین طلاقیں دے دیں، شریح نے کہا: تم نے حلال کو حرام کے ساتھ اور پاک کو ناپاک سے ملا دیا؟ اب اسے پاک ہونے دو پھر حیض آئے، پھر وہ تم پر حلال نہیں جب تک کہ دوسرا شوہر نہ کرے۔

حوالہ حدیث سنن سعید بن منصور / كتاب الطلاق / حدیث: 2729
تخریج حدیث «انفرد به المصنف من هذا الطريق»