سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ باب: شوہر کا حائضہ بیوی کو طلاق دینا
حدیث نمبر: 2727
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أنا خَالِدٌ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ، طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تَطْلِيقَةً وَهِيَ حَائِضٌ فَذَكَرَ عُمَرُ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا يَنْتَظِرُ بِهَا الطُّهْرَ» قَالَ: فَرَاجَعَهَا ابْنُ عُمَرَ لَيْسَ لَهُ فِيهَا حَاجَةٌ فَقُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ: اعْتَدَدْتَ بِتِلْكَ التَّطْلِيقَةِ؟ قَالَ: فَمَهْ أَرَأَيْتَ إِنْ كُنْتُ عَجَزْتُ وَاسْتَحْمَقْتُ.مظاہر امیر خان
حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیوی کو حیض کی حالت میں طلاق دی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا، تو آپ نے فرمایا: ”اس سے کہو کہ رجوع کرے اور جب پاک ہو جائے تو طلاق دے۔“ ابن عمر نے رجوع کر لیا، میں نے پوچھا: کیا اس طلاق کو شمار کیا؟ کہا: اگر میں نے غلطی کی تو کیا؟