سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يُطَلِّقُ الْمَرْأَةَ تَطْلِيقَةً أَوْ تَطْلِيقَتَيْنِ ثُمَّ تَرْجِعُ إِلَيْهِ بَعْدَ زَوْجٍ عَلَى كَمْ تَكُونُ عِنْدَهُ باب: اس شخص کا بیان جو اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاقیں دے، پھر وہ کسی اور شوہر سے نکاح کے بعد اس کے پاس واپس آئے، تو وہ کتنی طلاقوں کی حقدار ہوگی۔
حدیث نمبر: 2716
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، نا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " كَانَ أَصْحَابُ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُونَ: يَهْدِمُ النِّكَاحُ الثَّلَاثَ، وَلَا يَهْدِمُ الْوَاحِدَةَ وَالثِّنْتَيْنِ "مظاہر امیر خان
ابراہیم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے اصحاب فرماتے تھے کہ نکاح تین طلاق کو ختم کرتا ہے، ایک یا دو کو نہیں۔