سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يُطَلِّقُ الْمَرْأَةَ تَطْلِيقَةً أَوْ تَطْلِيقَتَيْنِ ثُمَّ تَرْجِعُ إِلَيْهِ بَعْدَ زَوْجٍ عَلَى كَمْ تَكُونُ عِنْدَهُ باب: اس شخص کا بیان جو اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاقیں دے، پھر وہ کسی اور شوہر سے نکاح کے بعد اس کے پاس واپس آئے، تو وہ کتنی طلاقوں کی حقدار ہوگی۔
حدیث نمبر: 2715
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، نا مُغِيرَةُ، عَنْ فُضَيْلٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ مُغِيرَةُ: وَأَظُنُّهُ قَدْ سَمِعْتُهُ مِنْ، إِبْرَاهِيمَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: «إِذَا تَزَوَّجَتْ زَوْجًا فَدَخَلَ بِهَا فَإِنَّ دُخُولَهُ يَهْدِمُ بَقِيَّةَ الطَّلَاقِ، وَإِذَا لَمْ يَدْخُلْ بِهَا فَهِيَ عَلَى مَا بَقِيَ»مظاہر امیر خان
ابراہیم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ اگر دوسرا شوہر دخول کر لے تو پہلی طلاق ختم ہو جاتی ہے اور اگر دخول نہ کرے تو پہلی طلاق باقی رہتی ہے۔