سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يُطَلِّقُ الْمَرْأَةَ تَطْلِيقَةً أَوْ تَطْلِيقَتَيْنِ ثُمَّ تَرْجِعُ إِلَيْهِ بَعْدَ زَوْجٍ عَلَى كَمْ تَكُونُ عِنْدَهُ باب: اس شخص کا بیان جو اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاقیں دے، پھر وہ کسی اور شوہر سے نکاح کے بعد اس کے پاس واپس آئے، تو وہ کتنی طلاقوں کی حقدار ہوگی۔
حدیث نمبر: 2705
حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ شِنْظِيرٍ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، وَأُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ، وَزَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ، وَعِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ، قَالُوا: «هِيَ عَلَى مَا بَقِيَ مِنَ الطَّلَاقِ» .مظاہر امیر خان
حسن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب، سیدنا ابی بن کعب، سیدنا زید بن ثابت اور سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہم نے فرمایا: «هي على ما بقي من الطلاق»۔