سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي عِدَّةِ الْحَامِلِ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا باب: حاملہ بیوہ عورت کی عدت کے مسائل کا بیان
حدیث نمبر: 2702
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أنا مُغِيرَةُ، عَنِ الْحَارِثِ الْعُكْلِيِّ، أَنَّهُ كَانَ لَا يَرَى بَأْسًا أَنْ تَنْكِحَ مَا كَانَتْ فِي الدَّمِ قَالَ: «وَلَكِنْ لَا يَدْخُلُ بِهَا زَوْجُهَا حَتَّى تَغْتَسِلَ»مظاہر امیر خان
حضرت حارث عکلی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ نفاس کے دوران نکاح میں کوئی حرج نہیں لیکن شوہر دخول نہ کرے یہاں تک کہ وہ غسل کر لے۔