سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْإِيلَاءِ باب: ایلاء (بیوی سے جماع نہ کرنے کی قسم کھانا) کے بارے میں وارد احادیث
حدیث نمبر: 2670
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أنا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، وَالشَّعْبِيِّ، «فِي الْأَمَةِ إِذَا طُلِّقَتْ فَنَكَحَهَا سَيِّدُهَا أَنَّهَا لَا تَحِلُّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ»مظاہر امیر خان
ابراہیم اور شعبی رحمہما اللہ نے فرمایا کہ جب باندی کو طلاق ہو جائے اور اس کا مالک اس سے نکاح کرے تو وہ اس کے لیے حلال نہیں ہوگی جب تک دوسرے شوہر سے نکاح نہ کرے۔