سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْإِيلَاءِ باب: ایلاء (بیوی سے جماع نہ کرنے کی قسم کھانا) کے بارے میں وارد احادیث
حدیث نمبر: 2646
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ أَبِي أُمَيَّةَ الْبَصْرِيِّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: «كُلُّ امْرَأَةٍ مَاءُ الرَّجُلِ فِي رَحِمِهَا فَهِيَ تَعْتَدُّ مِنْهُ، وَلَا تَعْتَدُّ مِنْ غَيْرِهِ وَلَا يَحِلُّ لَهُ أَنْ يَنْكِحُهَا وَلَا يَحِلُّ لَغَيْرِهِ أَنْ يَنْكِحَهَا، وَوَقَعَ عَلَيْهَا الطَّلَاقُ»مظاہر امیر خان
ابراہیم النخعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ہر وہ عورت جس کے رحم میں مرد کا نطفہ پہنچا ہو، وہ اسی کی عدت گزارے گی، دوسرے کی نہیں۔ اور اس مرد کو اس عورت سے نکاح کرنا جائز نہیں، اور نہ ہی کسی اور کے لیے اس سے نکاح جائز ہے، اور اس پر طلاق واقع ہو جائے گی۔