سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
وَقَالَ حَمَّادٌ: «لَيْسَ فِي مَالِهَا شَيْءٌ» باب: حماد نے کہا: اس کے مال میں سے کچھ نہیں۔
حدیث نمبر: 2600
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أنا ابْنُ أَبِي لَيْلَى، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، عَنْ خَيْثَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شِهَابٍ الْخَوْلَانِيِّ، أَنَّ امْرَأَةً اشْتَرَتْ مِنْ زَوْجِهَا تَطْلِيقَهُ بِأَلْفِ دِرْهَمٍ، فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَأَجَازَهُ، وَقَالَ: «هَذِهِ امْرَأَةٌ ابْتَاعَتْ نَفْسَهَا مِنْ زَوْجِهَا ابْتِيَاعًا»مظاہر امیر خان
سیدنا عبداللہ بن شهاب خولانی اور عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ ایک عورت نے اپنے شوہر سے ایک ہزار درہم دے کر طلاق خریدی، یہ معاملہ سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کے پاس پیش ہوا، تو آپ نے اسے جائز قرار دیا اور فرمایا: یہ عورت اپنے شوہر سے اپنی جان کو خرید لائی ہے۔