سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخُلْعِ باب: خلع کے بارے میں وارد احادیث
حدیث نمبر: 2595
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ قَيْسٍ الْمَاصِرِ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ شُرَيْحٍ، فَجَاءَهُ رَجُلٌ وَامْرَأَةٌ يَخْتَصِمَانِ إِلَيْهِ، فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَقُولُ: " أَمَا وَاللَّهِ لَوْلَا مَالُكِ عِنْدِي لَطَلَّقْتُكِ. فَقَالَتِ الْمَرْأَةُ: هُوَ لَكَ عَلَى أَنْ تُطَلِّقَنِي. فَقَالَ: أَنْتِ طَالِقٌ. فَقَالَتْ: زِدْنِي. قَالَ: أَنْتِ طَالِقٌ. قَالَتْ: زِدْنِي. قَالَ: أَنْتِ طَالِقٌ. فَقُلْتُ: مَا أَرَاكَ إِلَّا قَدْ خِبْتَ، بَانَتْ مِنْكَ امْرَأَتُكَ وَغَرِمْتَ. قَالَ شُرَيْحٌ: دِينُ اللَّهِ إِذًا فِي يَدِكَ، هُمَا عَلَى مَا اصْطَلَحَا عَلَيْهِ "مظاہر امیر خان
حضرت شعبی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں حضرت شریح رحمہ اللہ کے پاس بیٹھا تھا، ایک مرد اور عورت جھگڑتے ہوئے آئے۔ مرد نے کہا: اللہ کی قسم! اگر تیرا مال میرے پاس نہ ہوتا تو میں تجھے طلاق دے دیتا۔ عورت نے کہا: میرا مال چھوڑ کر مجھے طلاق دے دو۔ مرد نے طلاق دی اور پھر مزید دو بار طلاق دے دی۔ حضرت شعبی رحمہ اللہ نے کہا: مجھے تو لگتا ہے کہ تمہاری بیوی تم سے جدا ہو گئی اور تم مال سے بھی گئے۔ شریح رحمہ اللہ نے کہا: اللہ کا دین تمہارے ہاتھ میں ہے، جو معاملہ ہوا ہے وہ درست ہے۔