سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخُلْعِ باب: خلع کے بارے میں وارد احادیث
حدیث نمبر: 2594
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، " أَنَّ امْرَأَةً، قَالَتْ لِزَوْجِهَا: لَا أَبَرُّ لَكَ قَسَمًا، وَلَا أُطِيعُ لَكَ أَمْرًا، وَلَا أَغْتَسِلُ لَكَ مِنْ جَنَابَةٍ. فَقَالَ بِيَدِهِ: لَا أَفْعَلُ، وَلَا أَفْعَلُ، أَيُّمَا امْرَأَةٍ كَرِهَتْ زَوْجَهَا فَيَأْخُذُ مِنْهَا وَيُخَلِّي عَنْهَا "مظاہر امیر خان
حضرت شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا: جب عورت شوہر سے کہے: میں نہ تمہاری بات مانو گی، نہ غسل کروں گی، تو شوہر ہاتھ اٹھا کر کہے: نہ میں تمہارے لیے کچھ کروں گا، نہ کچھ ادا کروں گا۔ اگر عورت شوہر کو ناپسند کرتی ہے تو شوہر کو اس سے مال لے کر علیحدگی کر لینی چاہیے۔