حدیث نمبر: 2593
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أنا مُغِيرَةُ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: قِيلَ لَهُ: " الْمَرْأَةُ إِذَا أَرَادَتْ أَنْ تَخْتَلِعَ مِنْ زَوْجِهَا تَقُولُ: لَا أَبَرُّ لَكَ قَسَمًا، وَلَا أُطِيعُ لَكَ أَمْرًا، وَلَا أَغْتَسِلُ لَكَ مِنْ جَنَابَةٍ. فَقَالِ الشَّعْبِيُّ: الْمَرْأَةُ تَفْجُرُ، فَمَا تَدَعُ الْغُسْلَ مِنَ الْجَنَابَةِ. كَأَنَّهُ كَرِهَ هَذَا الْقَوْلَ "
مظاہر امیر خان

حضرت شعبی رحمہ اللہ سے پوچھا گیا: اگر عورت خلع کی نیت سے شوہر سے کہے کہ میں نہ تمہاری قسم کا لحاظ کروں گی، نہ تمہارے حکم کی اطاعت کروں گی اور نہ جنابت کے بعد غسل کروں گی؟ حضرت شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا: عورت تو فسق پر اتر آتی ہے، لیکن غسل جنابت ترک کرنا مناسب نہیں۔ یوں انہوں نے اس قول کو ناپسند کیا۔

حوالہ حدیث سنن سعید بن منصور / كتاب الطلاق / حدیث: 2593
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح مقطوع
تخریج حدیث «إسناده صحيح مقطوع، وأخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 1416، 1417»