سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الْمَرْأَةِ تَسْأَلُ الزَّوْجَ الطَّلَاقَ باب: عورت کا شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2587
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ عَنِ الْهَيْثَمِ بِنِ مَالِكٍ، أَنَّ امْرَأَةً أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَشْكُو زَوْجَهَا، فَقَالَ: «مَا تُرِيدِينَ؟ أَتُرِيدِينَ أَنْ تَتَزَوَّجِي شَابًّا ذَا جُمَّةٍ فَيْنَانَةٍ، عَلَى كُلِّ خُصْلَةٍ مِنْهَا شَيْطَانٌ، أَوْ تَخْتَلِعِي؛ فَتَكُونِي عِنْدَ اللَّهِ أَنْتَنَ مِنْ جِيفَةِ حِمَارٍ» ؟مظاہر امیر خان
سیدنا ہيثم بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئی اور شوہر کی شکایت کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم چاہتی ہو کہ کسی نوجوان، بالوں والے، ہر ہر بال پر شیطان سوار مرد سے نکاح کرو یا خلع لے کر اللہ کے نزدیک مردار گدھے سے بھی زیادہ گندی ہو جاؤ؟
وضاحت:
قال إبن حجر، ابو بکر بن ابی مریم ضعیف شدید، هذا مرسل، الإصابة في تمييز الصحابة: (11 / 301)