سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا أَيْنَ تَعْتَدُّ باب: جس عورت کا شوہر فوت ہو جائے وہ کہاں عدت گزارے گی
حدیث نمبر: 2546
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " تُوُفِّيَ رَجُلٌ وَامْرَأَتُهُ فِي بَيْتٍ بِأَجْرٍ، فَسُئِلَ إِبْرَاهِيمُ: أَيْنَ تَعْتَدُّ؟ قَالَ: أَرَى حَسَنًا أَنْ تُعْطِيَ الْكِرَاءَ، وَتَعْتَدَّ فِي الْبَيْتِ الَّذِي كَانَتْ فِيهِ "مظاہر امیر خان
ابراہیم رحمہ اللہ سے پوچھا گیا کہ اگر شوہر اور بیوی کرایہ کے مکان میں رہتے تھے اور شوہر فوت ہو جائے تو بیوی کہاں عدت کرے؟ فرمایا: بہتر ہے کرایہ دے کر اسی مکان میں عدت کرے۔