سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا أَيْنَ تَعْتَدُّ باب: جس عورت کا شوہر فوت ہو جائے وہ کہاں عدت گزارے گی
حدیث نمبر: 2545
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، قَالَ: نا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، فَقَالَ: " إِنِّي طَلَّقْتُ امْرَأَتِي ثَلَاثًا، وَإِنَّهَا أَبَتْ أَنْ تَعْتَدَّ فِي بَيْتِهَا. قَالَ: لَا تَدَعْهَا. قَالَ: إِنَّهَا أَبَتْ إِلَّا أَنْ تَخْرُجَ. قَالَ: تُقَيِّدُهَا. قَالَ: إِنَّ لَهَا إِخْوَةً غَلِيظَةً رِقَابُهُمْ. قَالَ: اسْتَعْدِ عَلَيْهِمُ السُّلْطَانَ "مظاہر امیر خان
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ایک شخص سے فرمایا: اگر تیری طلاق یافتہ بیوی عدت گھر میں گزارنے سے انکار کرے تو روکے رکھ، اگر انکار کرے تو اسے باندھ دے، اگر اس کے بھائی سخت ہوں تو حاکم سے مدد لو۔