سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا أَيْنَ تَعْتَدُّ باب: جس عورت کا شوہر فوت ہو جائے وہ کہاں عدت گزارے گی
حدیث نمبر: 2538
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو عَوَانَةَ، قَالَ: نا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: كَانَ عُمَرُ وَعَبْدُ اللَّهِ «يَجْعَلَانِ لِلْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا السُّكْنَى وَالنَّفَقَةَ» قَالَ: وَكَانَ عُمَرُ إِذَا ذُكِرَ عِنْدَهُ حَدِيثُ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهَا أَنْ تَعْتَدَّ فِي غَيْرِ بَيْتِ زَوْجِهَا، قَالَ: «مَا كُنَّا نُجِيزُ فِي دِينِنَا شَهَادَةَ امْرَأَةٍ» . قَالَ سَعِيدٌ: وَقَوْلُ عُمَرَ أَحَبُّ إِلَيْنَا مِنْ هَذَامظاہر امیر خان
سیدنا عمر اور عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہم طلاقِ ثلاثہ والی عورت کے لیے نفقہ اور رہائش لازم قرار دیتے تھے۔ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جب سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کی روایت سنتے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں شوہر کے گھر کے علاوہ عدت گزارنے کا حکم دیا تھا تو فرماتے: ہم اپنے دین میں ایک عورت کی گواہی کو قبول نہیں کرتے۔ سعید کہتے ہیں: ہمیں عمر رضی اللہ عنہ کا قول زیادہ پسند ہے۔