سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا أَيْنَ تَعْتَدُّ باب: جس عورت کا شوہر فوت ہو جائے وہ کہاں عدت گزارے گی
حدیث نمبر: 2535
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ، قَالَتْ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَطْلُبُ السُّكْنَى وَالنَّفَقَةَ، فَقَالَ: «أَتَسْمَعِينَ يَا هَذِهِ؟ إِنَّمَا السُّكْنَى وَالنَّفَقَةُ لِمَنْ كَانَ لِزَوْجِهَا عَلَيْهَا الرَّجْعَةُ»مظاہر امیر خان
سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نفقہ اور رہائش کا سوال کرنے آئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سن لو، نفقہ اور رہائش صرف اس عورت کے لیے ہے جس پر شوہر کو رجوع کا حق ہو۔