سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا أَيْنَ تَعْتَدُّ باب: جس عورت کا شوہر فوت ہو جائے وہ کہاں عدت گزارے گی
حدیث نمبر: 2528
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا، أَتَخْرُجُ فِي عِدَّتِهَا؟ فَقَالَ: " كَانَ أَصْحَابُ عَبْدِ اللَّهِ أَشَدَّ شَيْئًا فِي ذَلِكَ، كَانُوا يَقُولُونَ: لَا تَخْرُجُ، وَكَانَ الشَّيْخُ - يَعْنِي عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يُرَحِّلُهَا "مظاہر امیر خان
حضرت شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا: صحابہ کرام، خاص طور پر سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھی، بیوہ عورت کے گھر سے نکلنے پر سختی سے منع کرتے تھے، مگر سیدنا علی رضی اللہ عنہ اسے منتقل کر دیتے تھے۔