سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا أَيْنَ تَعْتَدُّ باب: جس عورت کا شوہر فوت ہو جائے وہ کہاں عدت گزارے گی
حدیث نمبر: 2521
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا عَبْدُ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ «رَدَّ نِسْوَةً خَرَجْنَ حُجَّاجًا فِي عِدَّتِهِنَّ، فَرَدَّهُنَّ مِنْ ذِي الْحُلَيْفَةِ إِلَى بُيُوتِهِنَّ»مظاہر امیر خان
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ان عورتوں کو جو حالت عدت میں حج پر روانہ ہوئیں تھیں، ذوالحلیفہ سے لوٹا دیا کہ اپنے گھروں میں عدت گزاریں۔