سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَنْ رَاجِعَ امْرَأَتَهُ وَهُوَ غَائِبٌ وَهِيَ لَا تَعْلَمُ باب: اُس مرد کا بیان جس نے غیبت میں بیوی سے رجوع کیا اور بیوی کو اس کا علم نہ تھا۔
حدیث نمبر: 2496
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا عَتَّابٌ، قَالَ: أنا خُصَيْفٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ فِي الرَّجُلِ الْغَائِبِ يَكْتُبُ إِلَى امْرَأَتِهِ بِالطَّلَاقِ، ثُمَّ يَكْتُبُ إِلَيْهَا بِالرَّجْعَةِ، فَلَا يَأْتِيهَا حَتَّى تَتَزَوَّجَ، قَالَ: «إِذَا أَدْرَكَهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا الْآخَرُ فَهِيَ امْرَأَتُهُ، وَإِنْ لَمْ يُدْرِكْهَا حَتَّى يَدْخُلَ بِهَا فَقَدْ بَانَتْ»مظاہر امیر خان
حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: اگر شوہر خط کے ذریعے طلاق دے، پھر رجوع کرے لیکن رجوع کا خط بیوی کو نہ پہنچے اور وہ دوسرا نکاح کر لے، اگر دخول سے پہلے شوہر پہنچ جائے تو بیوی اسی کی ہوگی، ورنہ نہیں۔