سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَنْ رَاجِعَ امْرَأَتَهُ وَهُوَ غَائِبٌ وَهِيَ لَا تَعْلَمُ باب: اُس مرد کا بیان جس نے غیبت میں بیوی سے رجوع کیا اور بیوی کو اس کا علم نہ تھا۔
حدیث نمبر: 2494
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو عَوَانَةَ، وَمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: «إِذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ فَأَعْلَمَهَا طَلَاقَهَا، ثُمَّ رَاجَعَهَا وَكَتَمَهَا الرَّجْعَةَ حَتَّى انْقَضَتِ الْعِدَّةُ، فَلَا سَبِيلَ لَهُ عَلَيْهَا»مظاہر امیر خان
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: اگر شوہر طلاق دے کر بیوی کو اطلاع دے، پھر رجوع کرے اور اطلاع نہ دے یہاں تک کہ عدت گزر جائے تو اب اس پر کوئی حق نہیں۔