سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الْمَرْأَةِ تُطَلَّقُ تَطْلِيقَةً أَوْ تَطْلِيقَتَيْنِ فَتَرْتَفِعُ حَيْضَتُهَا فَتَمُوتُ يَرِثُهَا زَوْجُهَا باب: اُس عورت کا بیان جسے ایک یا دو طلاقیں دی گئیں، پھر اس کا حیض بند ہو گیا اور وہ فوت ہو گئی، تو اس کا شوہر اس کا وارث بنے گا۔
حدیث نمبر: 2481
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: «إِذَا كَانَتِ الْمَرْأَةُ تَحِيضُ فِي كُلِّ سَنَةٍ مَرَّةً تَكْفِيهَا ثَلَاثَةُ أَشْهُرٍ»مظاہر امیر خان
حضرت جابر بن زید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: اگر عورت سال میں ایک بار حیض کرے تو تین مہینے کی عدت کافی ہوگی۔