سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي عِدَّةِ أُمِّ الْوَلَدِ باب: ام ولد کی عدت کے بارے میں وارد احادیث
حدیث نمبر: 2476
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا عَتَّابُ بْنُ بَشِيرٍ، قَالَ: نا خُصَيْفٌ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: «إِذَا أَعْتَقَ الرَّجُلُ أُمَّ وَلَدِهِ أَوْ جَارِيَةً كَانَ يَطَأُهَا فَعِدَّتُهَا ثَلَاثُ حِيَضٍ»مظاہر امیر خان
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اگر کوئی شخص اپنی ام ولد یا اپنی باندی کو آزاد کرے جس سے وہ ہمبستری کرتا تھا تو اس کی عدت تین حیض ہوگی۔