سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي عِدَّةِ أُمِّ الْوَلَدِ باب: ام ولد کی عدت کے بارے میں وارد احادیث
حدیث نمبر: 2460
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: نا أَبُو شِهَابٍ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ، عَنْ عَامِرٍ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: " إِذَا أُعْتِقَتْ أُمُّ الْوَلَدِ فَعِدَّتُهَا ثَلَاثُ حِيَضٍ، قَالَ حَجَّاجٌ: فَإِنْ مَاتَ عَنْهَا فَمِثْلُ ذَلِكَ "مظاہر امیر خان
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب ام ولد کو آزاد کیا جائے تو اس کی عدت تین حیض ہے۔ اور اگر مالک فوت ہو جائے تو بھی یہی حکم ہے۔