سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الْأَمَةِ تُطَلَّقُ فَتُعْتَقُ فِي الْعِدَّةِ باب: اُس باندی کا بیان جسے طلاق ہو جائے اور وہ عدت ہی میں آزاد کر دی جائے۔
حدیث نمبر: 2454
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، مَوْلَى آلِ طَلْحَةَ قَالَ: نا سُلَيْمَانُ بْنُ يَسَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ: " يَنْكِحُ الْعَبْدُ اثْنَتَيْنِ وَيُطَلِّقُ تَطْلِيقَتَيْنِ، وَتَعْتَدُّ الْأَمَةُ حَيْضَتَيْنِ، فَإِنْ لَمْ تَحِضْ فَشَهْرًا وَنِصْفًا أَوْ قَالَ: شَهْرَيْنِ، شَكَّ سُفْيَانُ "مظاہر امیر خان
حضرت عبداللہ بن عتبہ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: غلام دو عورتوں سے نکاح کر سکتا ہے اور دو طلاق دے سکتا ہے۔ اور باندی کی عدت دو حیض ہیں۔ اگر حیض نہ آئے تو ایک مہینہ اور نصف یا دو مہینے۔