سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الْأَمَةِ تُطَلَّقُ فَتُعْتَقُ فِي الْعِدَّةِ باب: اُس باندی کا بیان جسے طلاق ہو جائے اور وہ عدت ہی میں آزاد کر دی جائے۔
حدیث نمبر: 2452
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا حَبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: أنا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: «طَلَاقُ الْأَمَةِ تَطْلِيقَتَانِ، وَعِدَّتُهَا قَرْءَانِ، وَإِنْ كَانَتْ لَا تَحِيضُ فَشَهْرٌ وَنِصْفٌ»مظاہر امیر خان
ابراہیم نخعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: باندی کی طلاق دو بار ہے اور عدت دو حیض۔ اور اگر حیض نہ آئے تو ڈیڑھ مہینہ۔